ماسکو میںپاکستان کے ناظم الامور رانا ثمر جاوید کی آن لائن کھلی کچہری
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان کے ماسکو میں ناظم الامور رانا ثمر جاوید کی آن لائن کھلی کچہری۔ تفصیلا ت کے مطا بق کھلی کچہری میں کونسلر ونگ اور ڈپلومیٹک ونگ و روس میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔کھلی کچہر ی کے دوران شرکاء نے ناظم االمور کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر پا کستانی نا ظم الامور رانا ثمر جاوید نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ ماسکو نے خصوصی انتظامات کرکے پاسپورٹ کے حصول کو ممکن بنادیا ہے۔روس کی حکومت نے پاکستانی طلباء کیلئے مختلف شعبوں میں 45سکارلرشپ مختص کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2023میں اسلام میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں تعلیم سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پاکستانیوں کو روس کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔پا کستانی ناظلم الامور رانا ثمر جاوید نے کہا کہ سفارتخانے کا عملہ ہر وقت پاکستانیوں کی معاونت کیلیے تیار رہتا ہے۔