قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی نہیں کیے،ترجمان قومی ا سمبلی سیکرٹریٹ
اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی نہیں کیے گئے ،آئندہ ہفتے جو بھی اجلاس شیڈول ہوئے وہ اپنے مقررہ وقت پر منعقد کئے جائیں گے ۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ٹی وی چینل پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی جاتی ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیکیورٹی کے بعض قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کر دے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں کوئی شیڈول اجلاس ملتوی نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جمعہ کو کسی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کی بلڈنگ میں نہیں تھا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جب اجلاس شیڈول نہیں تھے تو ملتوی کیسے ہوئے ؟، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے سبب سیکیورٹی صورتحال کو بہتر رکھا جاتا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئندہ ہفتے جو بھی اجلاس شیڈول ہوئے وہ اپنے مقررہ وقت پر منعقد کئے جائیں گے پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں اور دیگر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر بھی کوئی پابندی نہیںپارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے منسلک تمام صحافیوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا کو چاہیئے کہ اس معاملے پر تصدیق کرکے خبریں جاری کریں۔