• news

فیروز والہ: شادی کی تقاریب  میں فائرنگ سے بچہ  ہلاک، 2 راہگیر زخمی 


 فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ غازی مینارہ میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جان بحق ہوگیا۔ تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔ مقتول عیسم اپنی نانی کے ہاں چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں  لاہور روڈ کی آبادی  قبروالی میں شادی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں کی ہوائی فائرنگ سے دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔ ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن