فیصل آباد: گلے پرڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، ایس ایچ او معطل
فیصل آباد (اے پی پی) گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔ سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سمن آباد کو معطل کردیا۔ طارق چوک میں گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان احد احمد زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی پی او نے ایس ایچ او سمن آباد حماد یوسف کو معطل کردیا۔