• news

گوجرانوالہ بار کے انتخابات میں دھاندلی کے خدشات‘ چیئرمین الیکشن بورڈ مستعفی


لاہور (سپیشل رپورٹر) گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2023-24ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خدشات کے پیش نظر چیئرمین الیکشن بورڈ رانا اشفاق نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کو استعفیٰ ارسال کردیا ہے جس میں اپنے خدشات اور شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد کرانا چاہتا ہوں۔ دھاندلی کو ہر صورت روکنے کے اقدامات کئے جس پر ممبران نے تعاون نہ کیا۔ انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو شوکاز نوٹس دینے پر ممبران آٰگ بگولہ ہیں۔ الیکشن بورڈ کے چاروں ممبر شفاف الیکشن کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ شفاف الیکشن کے حوالے سے تیارکردہ طریق کار نامناسب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن