ضد انا ہٹ دھرمی کی سیاست ملک کیلئے درست نہیں، انتخابات وقت پرہونگے،مہرین ملک آدم
اسلام آباد (انٹرویو: رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ق کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مہرین ملک آدم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اصولوں کی سیاست پر گامزن ہے ملک اس وقت ایسے دوراہے پر کھڑا ہے کہ زاتی مفادات کو ملکی مفاد پر قربان کرنا ہوگا ضد انا ہٹ دھرمی کی سیاست ملک کیلئے درست نہیں انتخابات اپنے وقت پرہونگے اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونا چاہیے خواہش ہے کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی ایک ساتھ سیاست کریں چودھری شجاعت حسین کی مفاہمتی سیاست سے متاثر ہو کر انکی جماعت کا انتخاب کیا سیاست میں کردار اہمیت کا حامل ہے تاہم اڈیولیکس ہرگز درست نہیں اس ملکی وقومی وقار مجروح ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مہرین ملک آدم نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں"روزنامہ نوائے وقت" کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مہرین ملک آدم نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ہمیشہ سے پاکستان کی سیاست کا محور رہے ہیں ان جیسا مدبر اور محب وطن سیاستدان ملک کی ضرورت ہے چودھری برادران نے ہمیشہ ملک میں اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ریاست کو ہمیشہ مقدم جانا ہے اداروں کیخلاف کسی ہرزہ سرائی کی حمایت کی نہ ہی اسے درست مانا ہے مہرین ملک آدم نے کہا ہے کہ سیاست میں کردار اور اخلاقیات انتہائی اہم ہے عوام کی نمائندگی کا اصل حقدار وہ ہے جسکے قول وفعل میں تضاد ہو نہ کردار میں جھول ہو ملک اسوقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اسوقت سیاست اور ذاتی مفادات سے ہو کر سوچنا ہوگا ۔ م