وفاقی وزیر اوورسیزسے ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا ٹیلی فو نک رابطہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ملائیشیا میں ہائی کمشنر سے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی خصوصاً ورکرز کو درپیش مسائل حل کئے جائیں، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، پاکستانی ہائی کمیشن پاکستانیوں کے مسائل ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ اٹھائے جائیں، پاکستان ملائیشیا کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے، زیادہ سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت کو وہاں بھیجنے کے لیے ملائیشیا کی حکومت سے بات کی جائے، پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانیوں کے ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔