• news

بھیرہ: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید نائیک احسان اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک


بھیرہ (نامہ نگار) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک آرمی کے 111 بریگیڈ کے نائیک احسان اللہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں خیرو کوٹ بھیرہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ 13 روز قبل راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ دیا۔ نائیک احسان اللہ کی پوسٹنگ پنجاب رجمنٹ سے 28 مئی 2020 کو ای آر ای 111 بریگیڈ میں ہوئی تھی۔ شہید کی رسم قل آج 31 دسمبر 11بجے خیروکوٹ بھیرہ میں ادا کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن