• news

پروفیسر ارشد مہر کی والدہ کاانتقال ، نماز جنازہ مفتی محمد تصدق حسین نے پڑھائی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری مالیات پروفیسر محمد ارشد مہر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفتی محمد تصدق حسین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جمعیت علماء پاکستان ،جماعت اہلسنّت  ، انجمن طلباء اسلام اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و کارکنان  نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ میں ادا کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن