نیو ایئر نائٹ سکیوٹی پلان تشکیل ‘ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہونگے:سی سی پی او
لاہور(نمائندہ خصوصی) سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑبازی، موٹرسائیکل الٹریشن، بغیر سائیلنسر اور کم عمر ڈرائیورز ہرگز برداشت نہیں، ریسنگ اور کرتب دیکھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔نیوائیر نائٹ پر ٹریفک پولیس، ڈولفن اور ضلعی پولیس کے 90 موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے۔مال روڈ،جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس بلیوارڈ پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بھی بند کردیا جائیگا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ نیو ایئر نائٹ پر 6 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان،ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس اور تھانوں کی ٹیمیں شاہراہوں، چوراہوں اور پبلک مقامات پر تعینات ہونگی۔06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،83 ایس ایچ اوز سپرویژن کریں گے۔400 سے زائد اَپر سب آرڈینیٹس،اینٹی رائٹ فورس سمیت خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔