• news

مجلس احرار اسلام کا93واں  یوم تاسیس  منایاگیا   

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام برصغیرکے مسلمانوں کی سب سے بڑی قدیمی دینی،سیاسی تحریک وجماعت کا93واں یوم تاسیس ملک بھرمیں انتہائی جوش وجذبہ کیساتھ بھرپورانداز سے منایاگیا۔یوم تاسیس کے پروگرامز میں اسلام کی سربلندی،ناموس رسالتؐ وعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے ردکرنے کے ضمن میں تجدیدعہدکیاگیا۔یوم تاسیس وپرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمداویس،علامہ محمدممتازاعوان،ملک محمدیوسف،حاجی محمدایوب بٹ،قاری محمدقاسم بلوچ،ڈاکٹرضیاء الحق قمر،حافظ افتخاراحمدفخر،علامہ محمدوقاص حیدر ودیگرنے کہاکہ مجلس احراراسلام کی 93ویں سالہ دینی وملی اورقومی خدمات ناقابل فراموش وتاریخ کے ماتھے کاجھومر ہیں جس پردینی ومذہبی طبقہ کوبھرپورنازوفخر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن