الیکشن سے فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمیٹمینٹ پوری نہیں ہوئی، الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کرانے کی ’’ کمیٹمینٹ’’ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی ’’ کمیٹمینٹ’’ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔ آپ ’’کمٹڈ’’ صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی ’’ کمیٹمینٹ’’ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی، آپ کی ’’ کمیٹمینٹ’’ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی، آپ کی’’ کمیٹمینٹ’’صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔
وزیر اطلاعات