• news

نئے سال کی خوشی میں مظلوم کشمیریوں، بارش سیلاب متاثرین کو یاد رکھا جائے، زرداری


اسلام (نمائندہ خصوصی) سابق صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہو گا، اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام نے بڑے دکھ جھیلے ہیں کووڈ18 کے بعد ملک کی معیشت کو بے تہاشا نقصان پہنچایا مگر کووڈ 18 نے ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کے خارجہ امور کو بھی تباہ کر دیا، سابق صدر نے کہا کہ حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آیا سندھ میں کئی ہفتوں تک آسمان پانی برساتا رہا جبکہ بلوچستان میں ہونے والی بارش نے سیلاب کا رخ اختیار کر کے پورے سندھ کو دریا میں تبدیل کر دیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی ہماری بنیادی ترجیح ہے ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہمارا مشن ہے انشاء اللہ وہ دوبارہ اپنے گھروں میں آبادہوں گے، نئے سال کی خوشی کے موقع پر اپنی دعائوں میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے
زرداری

ای پیپر-دی نیشن