زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کا چیلنج‘ آئی ایم ایف پیکج کی بحالی کے لئے بڑے اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف پیکیج کو بحال کرانے کیلئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پیکیج کے معاملے پر پاکستان امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرے گا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکیج کو بحال رکھنے کیلئے فلڈلیوی‘ بجلی اور گیس کے نرخوں میںاضافہ کرنا ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نرم رویہ اپنائے گا جبکہ آئندہ دس روز میں زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالر تک آجائیں گے۔
آئی ایم ایف/ پیکیج