آئی جی پنجاب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ ، وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب کی شرکت
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقار خان کے صاحبزادے حمزہ عامر خان کی دعوت ولیمہ رائے ونڈ روڈ کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔دعوت ولیمہ میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان،چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سلطان چوہدری،مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک،سپیکرپنجاب اسمبلی سر دار سبطین خا ن،ایم این اے مو سیٰ گیلا نی ،وفا ق وزیر چو دھر ی صا دق حسین،وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت پولیس افسران، بیوروکریٹس ، صحافیوں اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہا دلہن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔