مخدوم احمد محمود سے جواد فاروق کی ملاقات
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری احمد جواد فاروق رانا کی قیادت میں وفد نے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع میں میاں اسرار اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔