ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی کے الیکشن میں پیام گروپ کا کلین سویپ
لاہور (سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی کے الیکشن میں پیام گروپ کلین سویپ کر گیا۔ عارف محمود گجر صدر جبکہ سردار شبیر ڈوگر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ مدمقابل اتحاد گروپ کے صدر اسلم گجر اور دیگر تمام عہدیدار الیکشن بری طرح ہار گئے ہیں۔ جیتنے والے پیام گروپ کے دیگر عہدیداروں میں مرکزی نائب صدر ملک عرفان یونس‘ نائب صدر اول سید محمود اختر شاہ‘ نائب صدر دوم کامران عباسی‘ نائب صدر سوم رانا محمد عمران‘ فنانس سیکرٹری سردار محمد احمد ڈوگر‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید شاہد علی شاہ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول نہال احمد‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم چودھری صدام حسین گجر‘ جوائنٹ سیکرٹری حاجی امجد‘ پریس سیکرٹری محمد جاوید خان میو‘ سیکرٹری لیگل افیئر ملک خضر حیات شامل ہیں۔