• news

7 اضلاع میں دریائی کٹائو روکنے کی 9 سکیموں پر غور


لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت وزارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ محسن خان لغاری اور وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریائی کٹائو روکنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے 7 اضلاع میں دریائوں کا کٹائو روکنے کی 9 سکیموں پر بریفنگ دی۔ وزارتی کمیٹی نے ہدایت کی کہ دریائی کٹائو روکنے کی سکیموں پر محکمہ آبپاشی مفصل سروے کر کے رپورٹ پیش کرے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جھنگ، ساہیوال، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد اور میانوالی میں 953 ملین روپے کی لاگت سے 9 سکیموں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ بند بناتے ہوئے دریائوں کی قدرتی گزرگاہوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کیا جائے اور پی ڈی ایم اے یہ بھی تخمینہ لگائے کہ حکومتی سکیموں سے کتنی آبادی مستفید ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن