• news

الکہف ٹرسٹ کے زیر اہتمام ختم بخاری شریف و تعمیر پاکستان سیمینار آج ہوگا


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ رقیہ للبنات و الکہف ٹرسٹ کے زیر اہتمام حدیث کی مشہور کتاب ’’بخاری شریف‘‘ کی تدریس میں تکمیل پر ’’ختم بخاری شریف وتعمیرپاکستان سیمینار‘‘ مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت آج صبح دس بجے، لی گرینڈ شیلے ایونٹ کمپلیکس A1-14 مین پیکو روڈ  ٹاؤن شپ میں منعقد ہوگا جس میں الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے ملک بھر میں جاری تعلیمی و رفاہی بالخصوص سیلاب زدگان کی امداد وخدمات پر کار گزاری پیش کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین میں تعمیر نومکانات کی چابیاں تقسیم کی جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن