• news

گوجرانوالہ میں گیس لیکج سے 2 بھائی جھلس گئے‘ ہسپتال منتقل


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے دو بھائی بری طرح جھلس گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ روڈ کے رہائشی عبداللہ اور احمد گھر میں موجود تھے کہ اس دوران گیس لیکج کے باعث لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ  گئے، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے دونوں بھائیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن