• news

امریکا کی پہلی نیوز کاسٹر  بابرا والٹرز انتقال کر گئیں 


واشنگٹن (این این آئی) امریکا کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر بابرا والٹرز 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بابرا والٹرز کی موت گھر پر ہوئی تاہم اس کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ۔ بابرا والٹرز نے اپنے کیریئر میں رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر اور کیوبا کے فیڈل کاسترو سے لے کر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن تک سب کا انٹرویو کیا۔12ایمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی بابرا والٹرز 1976ء میں امریکی ٹی وی پر نیوز کاسٹر بنیں۔

ای پیپر-دی نیشن