• news

مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما،مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری تنویر چیمہ انتقال کر گئے


 قلعہ دیدارسنگھ (نمائندہ خصوصی )   وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیرچوہدری تنویر اعظم چیمہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے انتقال کر گئے، انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے گائوں’’بیگ چک’’میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،سول سوسائٹی،صحافی برادری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔چوہدری تنویر اعظم چیمہ مسلم لیگ(ق) کے سنئیر رہنماء سابق ایم پی  اے چوہدری محمد  اعظم چیمہ(مرحوم)کے صاحبزادے،رہنما  تحریک انصاف محمد ناصر چیمہ (سابق ایم پی اے) کے بھتیجے چوہدری توصیف چیمہ،چوہدری نوید چیمہ کے بھائی تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر جمال ناصر چیمہ کے تایا زاد بھائی تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن