• news

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: ق لیگ نے پی ٹی آئی سے فیصل آباد کے 3 قومی حلقے مانگ لئے


فیصل آباد(ندیم جاوید) عام انتخابات کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی سے فیصل آباد کے تین حلقے مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے صوبہ بھر کے جو حلقے دیئے ہیں ان میں فیصل آباد کے بھی تین حلقے شامل ہیں۔ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 98 سمندری اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقے پی پی 114 اور پی پی 112 مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد کے ایک قومی اور ایک صوبائی حلقہ دینے کی حامی بھر لی ہے تاہم مسلم لیگ ق تینوں حلقے لینے پر بضد ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن