پیٹو نوجوان کا 24 گھنٹوں میں 18 ریستوران میں کھانے کا ریکارڈ
نیویارک(نیٹ نیوز) پیٹو نوجوان نے 24 گھنٹوں میں 18 ریستوران میں کھانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ایک نیا ریکارڈ کہا ہے کیونکہ ایرک نے مخصوص برانڈ والی ریستوران سے ہی کھانا کھایا ۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 24 گھنٹے میں مکمل کیا ۔ ایرک کا کہنا ہے وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں۔ 34 سالہ ایرک کہتے ہیں جب سے وہ نیویارک آئے ہیں وہ خوش خوراکی بلکہ بسیارخوری کے عادی ہوچکے ہیں۔ پورے ریکارڈ کے لیے انہوں نے کل 494 ڈالر کی رقم خرچ کی ایک روز میں 5000 کیلوریز کے برابر کھانا پیٹ میں پہنچایا۔