فیصل آباد: شادی نہ ہونے‘ تنہائی سے دلبرداشتہ نوجوان خودکشی کیلئے گھنٹہ گھر چڑھ گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بیروزگاری اور تنہائی سے دلبرداشتہ 30 سالہ شخص فیصل آباد کی پہچان گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا اور خودکشی کے نعرے لگاتا رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اس کی زندگی بچا لی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کا رہائشی 30 سالہ شخص عمران 100 فٹ اونچے گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی کوشش سے اس کی جان بچا لی۔ اسے تھانہ کوتوالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمران پہلے کہتا رہا کہ شادی نہ ہونے اور تنہائی سے دلبرداشتہ ہے‘ تاہم بعدازاں اس کا کہنا تھا کہ بیروزگاری سے تنگ ہے۔