• news

بھارت کے غیر قانونی قبضے والا کشمیر: تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے: حریت کانفرنس


سرینگر(این این آئی‘ کے پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا تاحال حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حریت نے اعلان کیا ہے کہ کشمیری 5 جنوری کو بھر پور طریقے سے یوم حق خود ارادیت کے طور منائیں گے اور تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اس روز احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمیناروںاور دیگر پروگراموں کا انعقاد کریں گے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کے مسلم تشخص کو ختم کرنے پر تلی ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں نئے اراضی قوانین سے ہزاروں کشمیریوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔دوسری جانب فسطائی مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے اسرائیلی طرز کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع اسلام آباد میں ایک اور ممتاز آزادی پسند رہنما عامر خان کے گھر کو مسمار کر دیا ہے۔ جبکہ زیر قبضہ کشمیر میں نئی دہلی کے زیرکنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ (ایس آئی اے) نے چار بے گناہ کشمیریوں ے خلاف فرد جرم دائر کر دی ہے۔ دوسری جانببھارتی عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔عامر نبی وگے نامی نوجوان کیخلاف نئی دہلی کے زیر کنٹرول ''سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ''یو اے پی اے'' کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن