کمشنر کی زیر صدارت آٹو مارکیٹ، اعظم کلاتھ، موتی بازار ایسوسی ایشن کا اجلاس
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے لاری اڈا میگا ملٹی سٹوری سٹیٹ آف آرٹ پارکنگ پلازہ کے حوالے سے آٹو مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور موتی بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشنز ررہنمائوں سے مشاورتی اجلاس کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ملٹی سٹوری میگا پارکنگ پلازہ کے تین فلور کمرشل بنیادوں پر دکانوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ پارکنگ پلازہ میں لاری اڈے بسوں کیلئے نہایت کشادہ 22بیز بنیں گی۔ کمشنر لاہور نے پارکنگ پلازہ کو وسیع الجہت بنانے کیلئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ ورکنگ کمیٹی میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی او ایم سی ایل اور تاجر رہنما شامل ہونگے۔