• news

فیروز والہ: ملزموں کو پناہ دینے کا الزام ‘ 10 افراد کیخلاف مقدمہ‘6گرفتار


 فیروزوالہ( نامہ نگار) فیروزوالا اور فیکٹری ایریا پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور چھ افراد کو حراست میںلے لیا جبکہ مفرور اشتہاری ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس چوکی کالاشاکاکو کے انچارج عبدالخالق نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چک نمبر 45 میں مفرور اشتہاری ملزم مستنصرکو پکڑنے چھاپہ مارا تو بھائی نے فرار کرا دیا۔ پولیس نے ملزم کے بھائی مظفر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج مظہرحسین شاہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موراں والا میں چھاپہ مار کر مفرور اشتہاری ملزمہ کو پناہ دینے کے الزام میں ملزمہ کے شوہرکو حراست میں لے لیا۔ خاتون ملزمہ زاہدہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی۔ پولیس کے شوہر کر امت عرف بھٹی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ اللہ وزیر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مفرور اشتہاری ملزمان وقاص، اسد اللہ خان، محمد حسن ، وقاص اور ایوب وغیرہ کو پناہ دینے کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ۔

ای پیپر-دی نیشن