• news

پراپرٹی فروخت کے وقت این او سی حاصل کرنے کا سسٹم آن لائن 


لاہور(نامہ نگار)محکمہ  ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے پراپرٹی فروخت کے وقت این او سی حاصل کرنے کا سسٹم آن لائن کردیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق پنجاب بھر میں پراپرٹیز مالکان آن لائن این او سی نکال سکیں گے۔شہریوں کیلئے پراپرٹی فروخت کے دوران ایکسائز کا این او سی پیش کرنالازمی ہے۔جن پراپرٹیز کے کیسز عدالت میں ہوں گے۔ ان کے این او سی سسٹم سے نہیں نکل سکیں گے۔این او سی کی تصدیق کیلئے ایکسائزحکام کیلئے ایپ بھی شروع کردی گئی ہے۔کرپشن کی شکایات پر آن لائن این او سی کا آغاز کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن