• news

ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے  اعزاز میں الوداعی تقریب


لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ احسن طریقے سے سروس پوری کرنے کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہونا اعزاز کی بات ہے۔ریٹائرڈ ملازمین محکمہ پولیس کا حصہ ہیں اور ان کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی اشتیاق حسین خان اورڈی ایس پی کوثر پروین کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوںنے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کو مبارکباددی اور اْن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

ای پیپر-دی نیشن