• news

وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، جاوید قصوری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خودہے۔ مختلف حیلوں بہانوں سے بلدیاتی انتخابات کو التوا کا شکار کرنا ، آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر پی ڈی ایم کی حکومت توہین عدالت کا ارتکاب کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن