2022 ء :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی‘ 37 لاکھ 16 ہزار 765 شہریوں کے چالان
لاہور(نامہ نگار) ٹریفک پو لیس نے قوانین کی خلاف ورزیوں کی سالانہ رپورٹ جا ری کر دی ہے۔ 2022 ء میں 37 لاکھ 16 ہزار 765 شہریوں کو خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اسد مہلی نے کہا کہ معمولی خلاف ورزیوں پر ایک کروڑ سے زائد وائیلٹرز کو ایجوکیٹ کیا گیا۔سب سے زیادہ خلاف ورزیاں موٹرسائیکل سواروں نے کی،9 لاکھ 27 ہزار سے 888 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 3 لاکھ 46 ہزار چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 54 ہزار چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ۔اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 2 اور 12 ہزار سے زائد ٹکٹس جاری کئے گئے۔لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پرایک لاکھ 08 ہزار چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ۔موبائل فون وائیلشن پر 71 ہزار، بغیر سیٹ بیلٹ 33 ہزار ٹکٹس جاری ہوئے۔اوور سپیڈنگ پر 12 ہزار، لاپرواہی میں ڈرائیونگ پر 58 ہزار ٹکٹس جاری کئے گئے۔