20 کے کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 5 جنوری سے شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)20 کے کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پانچ جنوری سے لاہور کے پانچ مختلف گراؤنڈز میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پیٹرن اور سپانسر سابقہ کرکٹر نبیل احمد نے بتایا کہ 20 ٹیمیں شامل ہیں جو لاہور کی پانچ مختلف گراؤنڈز پر میچز کھیلیں گی۔