2022 ء کے آخری کیس کا فیصلہ منشیات مقدمہ میں ملوث ملزم بری
لاہور (خبر نگار) سیشن کورٹ لاہو رمیں عدالت نے سال 2022 کے آخری کیس کا فیصلہ سنا دیا‘ عدالت نے منشیات کے ملزم شہباز کو بری کردیا ایڈیشنل سیشن جج عمر بھٹی نے ملزم کو بری کیا ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ملزم کی جانب سے ملک خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ملزم پر پندرہ سو گرام منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج تھا