• news

سال کا پہلا مقدمہ پرانی انار کلی‘ آخری کاہنہ میں درج‘ 2 گرفتار

لاہور (نامہ نگار) سال نو 2023ء کی پہلی ایف آئی آر تھانہ پرانی انارکلی میں درج ہوئی ہے۔ پولیس کو ریسکیو 15پر ہوائی فائرنگ کی کال موصول ہوئی۔ پرانی انارکلی  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رات 12 بجکر ایک منٹ پر مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ سال 2022ء کا آخری پرچہ تھانہ کاہنہ میں رات 11بجکر 59 منٹ پر شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم جواد کے خلاف درج ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن