• news

بھارتی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں  کمی


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں لگاتار دوسرے ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی  ہے۔ چینی خبررساں ادارے نے ریزرو بنک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بلیٹن کے حوالے سے بتایا ہے کہ23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھارت  کے زرمبادلہ کے ذخائر میں691 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے، جو 562.80 بلین ڈالر پر پہنچ گئی ہے. یہ مسلسل دوسرا ہفتہ تھا جب بھارت کے فاریکس میں کمی واقع ہوئی۔ غیر ملکی کرنسی کے اثاثے (FCAs) 498.49 بلین ڈالر رہے جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.13بلین ڈالر کم تھے۔

ای پیپر-دی نیشن