کسی کے غم کا خیال نہ خوشی کاا حساس کیا بندہ ہے مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کیا بندہ ہے؟ جسے عید، شب برات کی تمیز ہے نہ ہی نئے سال کا کوئی خیال ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نہ دعا کی اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ کہا، نہ کسی کے غم کا خیال کیا، نہ کسی کی خوشی کا احساس کیا، اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اور غم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ 22 کروڑ عوام کے لیے کیا سوچتا ہو گا؟ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نئے سال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء خوشی ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو‘ نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے۔ ٹوٹے دل جڑ جائیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا سال مبارک ہو۔ خدا کرے 2023ء مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو۔ بیمار صحت پائیں‘ بدامنی ختم اور امن کا فروغ ہو۔ آمین۔
مریم اورنگزیب