• news

لاہوریوں کو نئے سال کے آغاز پر ہی مہنگائی کا تحفہ دیا گیا، اشرف بھٹی 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی جانب سے لاہوریوں کو سال کے پہلے ہی دن مہنگائی کا بھرپور تحفہ دیا گیا۔ مرغی کی فی کلو صافی گوشت کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے سے بھی تجاوز کر گئی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا جبکہ پولٹری والوں کا کہنا ہے کہ اگر مرغی کی فیڈ کا فوری بندوبست نہ کیا گیا تو پھر مرغی کی فی کلو گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے تک بھی پہنچ جائے گی ۔ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور وہ اپنی دکانوں کے اخراجات پورے کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن