تمام جماعتیں اختلافات بھلا کر معاشی استحکام کے حل کیلئے کام کریں، قاری اعظم حسین
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام (س )لاہور کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا قاری اعظم حسین کی صدارت میں بابری مسجد اچھرہ میں ہوا۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے لاہور کے امیر قاری اعظم حسین نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ مفاداتی اور مصنوعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر معاشی استحکام کیلئے حل نکالیں ورنہ قوم خدانخواستہ اغیار کے ہاتھ یرغمال ہوسکتی ہے ہم ہمیشہ پاکستان کے نظریاتی اور پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے ہیں اور رہیں گے۔ناظم اعلی جمعیت لاہور مولانا طیب عثمانی نے اجلاس کی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت 2023 کو اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عزم نو کے طور پر منارہی ہے آج کابھرپور اجلاس اس عظیم الشان مقصد کی عکاسی کا اظہار ہے ۔