• news

کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی انتہا ہو چکی، عبدالغفار روپڑی 


لاہور (  خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی انتہا ہو چکی ۔ عالمی دنیا کی خاموشی ظلم کا ساتھ دینا ہے ۔عالم اسلام ہوش کے ناخن لے ۔یہ بات  انہوں نے جامعہ القدس چوک میں شیخوپورہ سے پروفیسر حافظ ابوبکر کی قیادت میں آنیوالے جماعتیں زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر حافظ عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے پاک فوج پر حملے ناقابل برداشت ہیں سیاسی جماعتوں کو اقتدار کی ہوس نے اندھا کردیا ہے ۔ملک میں انتشار کی سیاست نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے مہنگائی نے لوگوں کی زندگی گزارنا مشکل کردیا ہے ۔بھارت کشمیر میں مسلسل معصوم کشمیریوں کو شہید اور انکی املاک کو تباہ کررہا ہے ۔دنیا کی منافقت اور دوغلہ پالیسی معنی خیز ہے انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن