• news

نئی حکومتوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج غربت کا خاتمہ ہے، غلام شبیر قادری 


لاہور (  خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جے یو پی کے رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اور آنے والی نئی حکومتوں کو نئے سال کاسب سے بڑا چیلنج غربت کا خاتمہ ہے۔ ٹیکنوکریٹس کی حکومت مسائل کا حل نہیں نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کرائے جائیں یعنی جس کے جتنے ووٹ اس پارٹی کی اتنی سیٹیں ہوں۔ موجودہ نظام میں الیکشن کو مافیاز کنٹرول کر رہے ہیں ۔

سرمایے کا بے تحاشہ استعمال ہوتا ہے کوئی غریب جتنا مرضی قابل ہو الیکشن لڑنے کا سوچ نہیں سکتا لیکن جاگیرداروں وڈیروں سرمایہ داروں کے بیٹے  ہی اس ملک میں الیکشن لڑ سکتے ہیں۔75 سال سے پاکستان  لیبارٹری بنایا ہوا ہے لیکن قوم کے مسائل جوں کے توں ہیں مقتدر قوتیں سوچیں کیوں نہ نظام مصطفی کے نفاذ کا تجربہ کیا جائے جس سے پاکستان  ترقی اور عروج حاصل کرے اور ملک سے غربت بے روزگاری مہنگائی اور جہالت کے اندھیرے ختم ہوں عوام کے مسائل حل ہوں اور پاکستان کی تقدیر بدل جائے۔

ای پیپر-دی نیشن