• news

پاکستان کے امراض کی تشخیص تک کوئی دوا موثر نہیں ہوسکتی، تنویر احمد خان 


لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے امراض کی تشخیص تک کوئی دوا موثر نہیں ہوسکتی۔ پارلیمانی جمہوری نظام ہمارے تمام قومی بحرانوں کی روٹ کاز ہے ، اس نظام کے بوجھ نے ہماری ریاست اور معیشت کو بانجھ بنا دیا ہے۔ ریاست کی بقاء کیلئے صدارتی طرز حکومت آزمانا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں تنویر احمد خان نے مزید کہا کہ عام انتخابات فوری ہوں یا ان کا انعقاد مقررہ وقت پر ہو ، ان سے ہماری محرومیوں کا مداوا نہیں ہوگا۔ انتخابی نظام کو عوام کیلئے سودمند بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ بار بار چہروں کی تبدیلی سے عوام کی حالت زار بدلی اور نہ آئندہ بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی قیادت کو اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن