• news

نااہل حکمرانوں نے معیشت، سیاست کو تباہ کر دیا، ضیاء الدین انصاری 


لاہور (  خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت، سیاست اور معاشرت کو تباہی کا شکار کردیا ہے۔ قوم نئے سال پر عزم کرے کہ 2023 ء  میں دیانتدار  اور باصلاحیت قیادت کو آگے لائیں گے۔ حکمرانوں  کی عوام دشمن پالیسیوں سے گذشتہ سال مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسیوں کا سال رہا ہے۔ جماعت اسلامی کی جدو جہد میں عوام ہمارا ساتھ دے ہم اس ظلم  و جبر کے نظام سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے والی عام آدمی کی ترقی پسند جماعت ہے جس میں مکمل جمہوری کلچر موجود ہے، جہاں مافیاز نہیں، عام کارکن اہم ہے اور وہی اس کے فیصلے کرتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے ووکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے میاں ذکر اللہ مجاہد صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور، امیدوار این اے 118 چوہدری محمد شوکت اور امیدوار پی پی 147 سیف الرحمن، امیر زون حافظ عمران الحق، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ بھی خطاب کیا۔  ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں ذمہ داران، ورکرز اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ قائدین نے مزید کہا کہ گذشتہ 75 سال سے کرپٹ او رنااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں نے قوم نے بری طرح مسائل اور بحرانوں نے کی دلدل میں دھنسا دیا ہے۔

 ہر دن، مہینہ اور سال مسائل کم ہونے کی بجائے پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ ملک کا امیر ہر گزرتے دن کیساتھ امیر اور غریب آدمی غریب تر ہورہا ہے۔ ظلم اور ناانصافی کے اس نظام نے ملکی  کی جڑوں کو کھولا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم آئندہ انتخابات میں سراج الحق کا ساتھ دیں اور جماعت اسلامی کی پڑھی لکھی اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دیں۔ ہم پاکستان کو قرآن و سنت کے بابرکت نظا م سے مسائل سے پاک  اسلامی پاکستان اور خوشحال بنائیں گے۔    

ای پیپر-دی نیشن