• news

عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، محمود اختر گورائیہ 


فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)  پی پی 138کے صدر اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لیسکو محمود  اختر گورائیہ نے کہا  ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں ملکی معیشت پر توجہ دینے کی بجائے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے بعد کچھ نہیں کیا ۔نواز شریف کا جنوری تک وطن واپسی اعلان  سے پی ٹی آئی  بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔سال 2023 عمران خان کا سیاست میں  آخری سال ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔


اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر حاجی طارق محمود ڈوگراور چودھری لیاقت گلزار کے علاوہ دیگر ارکان  بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن