پاکستان ریلوے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے فرسودہ مینوئل سسٹم کو تبدیل کرنے کے راستے پرگامزن
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ریلویز اپنے فرسودہ مینوئل سسٹم کو ترک کرنے اور اپنے آپریشنز کو مکمل طور پر خودکار اور ڈیجیٹائز کرنے کی کوششوں کے تحت ایک انٹرپرائز ریسورس پلاننگ(ای آر پی) سسٹم نصب کر رہا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ای آر پی ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ کے لیے پاکستان ریلوے نے ٹیلی مارکس کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق، ای آر پی سسٹم کی تنصیب جدت، اور ڈائریکٹ منیجمنٹ کو فروغ دے گی۔مسافروں کو جدید سہولیات تک رسائی کے لیے اس نظام کی عرصے سے ضرورے محسوس کی جارہی تھی ای آرپی سسٹم وسائل کے استعمال کو کم کرنے اور وقت بچانے میں مدد کرے گا۔ای آر پی سسٹم کی تنصیب سے پاکستان ریلوے کو زیادہ بہتر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح، ریل روڈ زیادہ موثر طریقے سے رواں دواں ہوں گے۔