چیئرمین سینٹ کی شہباز خیل میں پولیس چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خیبر پختونخواکے ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے چیئرمین سینیٹ صدق سنجرانی نے کہاہے کہ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل تحسین کے خاندان کے غم میں شریک ہیں پاکستان خطے اور عالمی امن کے دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہے خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردی کے واقعات ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔