• news

پی ڈی ایم آڈیو ویڈیو کی گھٹیا حرکتیں کر رہا ہے: سیف الدین کھوسہ


ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ ) پی ٹی آئی ایم پی اے سردار سیف الدین خان کھوسہ نے پائیگاہ میں امیدوار چیئرمین ملک صلاح الدین ڈوگر کے عشائیہ پر عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم نے ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا۔ رجیم چینج ڈرامہ پاکستان کا 14 ارب ڈالر کا نقصان بیرونی مداخلت اندرونی غداروں نے آگ کی بھٹی میں جھونک دیا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے  مشکل حالات میں آٹے کا تھیلا عمران خان کے دور اور کرونا کے سنگین حالات میں 800 روپے کا تھا اور اس تجربہ کار ٹیم کی کارکردگی میں پچیس سو روہے کا وہی تھیلا ہوگیا انڈسٹری مکمل طور پر تباہ لاکھوں لوگ بے روزگار پنجاب سندھ بلوچستان سیلاب کی نظر ہو گئے کروڑوں لوگوں کی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔ مصنوعی اکسیجن پر چلنے والی پی ڈی ایم نے آٹھ ماہ میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر کے خزانہ کو خالی کر دیا آئی ایم ایف اب قرض دینے کیلئے تیار نہیں اور سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے گروی چھوڑا ہوا ہے ۔ یہ پی ڈی ایم کا گروہ آڈیو ویڈیو کھیل میں مصروف آپ ان گھٹیا حرکتوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے اس موقع پر سابق گورنرپنجاب سردار ذولفقار علی خان کھوسہ سردار عبدالغفور خان ڈیویآنی ثنااللہ خان چنگوانی مولانا عرفان رانا ملک عمران ڈوگر میاں صابر بودلا ملک اقبال سیہڑ گل محمد سیہڑ مختیارحسین چانڈیہ عزیزخان چنگوانی حافظ فاروق چنگوانی حاجی اقبال رخشانی محمدسلیم حجانہ فاروق گبول سمیع اللہ حجبانی ملک خضر حیات ککڑوہا طفیل حجبانی حق نواز چنگوانی غلام فرید جتوئی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات موجود تھی

ای پیپر-دی نیشن