• news

وفاقی محتسب کا سو ئی گیس سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکا یات کا نوٹس


اسلا م آ باد (وقائع نگار)وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے سو ئی گیس سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکا یات کا نوٹس لیتے ہو ئے سیکر ٹر ی پٹرولیم،چیئرمین اوگرا اور سو ئی گیس سر برا ہان کو شکا یت کنند گان کو فو ری ریلیف د ینے کیلئے مؤ ثر نظام و ضع کر نے کی ہدا یت کر تے ہو ئے کہا ہے وفا قی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں کو تا ہی اور تا خیر بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا گیس کمپنیوں کو عوا می شکا یات کے ازالے اور شکایت کنند گان کو ریلیف دینے کے لئے کچھ انتظا می اصلا حات کر نے کی ضرورت ہے، وزارت پٹرولیم اور اوگرا اس عمل کی نگرا نی کریں۔وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز سیکر ٹر ی پٹرو لیم، چیئر مین اوگرا اور گیس سر برا ہان کو اپنے دفتر طلب کرکے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کے دوران دیں۔ اجلا س کے دوران سیکرٹر ی پٹرولیم نے سو ئی گیس کمپنیوں کو ساٹھ ہزار سے کم ما لیت کے زیرسما عت کیس عدالتوں سے فوراً واپس لینے کیساتھ وزارت پٹرو لیم اور تمام کمپنیوں میں وفاقی محتسب کے لئے گر یڈ20 کے افسر کو فو کل پرسنز مقرر کرنے کی ہدا یا ت جا ری کیں جبکہ وفاقی محتسب نے سو ئی گیس کمپنیوں کو بقا یا جات آ سان اقسا ط میں وصول کرنے کے لئے پیکج تیار کر نے کی ہدا یت کی۔

ای پیپر-دی نیشن