2023 پوری قوم، ملک کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا، عبدالقادر پٹیل
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پوری قوم کو نئے سال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2023 پوری قوم اور ملک کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2023 میں بھر پور اقدامات کریں گے ، 2023 میں بھی ہیلتھ کے شعبے میں ترقی کیلئے مزیز مربوط اقدامات کیے جایں گے اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو 2023 کا نیا سال مبارک ہو، سیلاب متاثرین کیلئے دعا ہے کہ 2023 ان کیلئے دن رات خوشیاں لائے،دعا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات آسان ہوں ،سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے قوم کبھی بھی غافل نہ ہو ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2023 میں بھر پور اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ 2022 میں ملک بھر بد ترین سیلاب آیا جس سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ،2022 سے ہیلتھ کے شعبے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھی ہیلتھ کے شعبے میں ترقی کیلئے مزیز مربوط اقدامات کیے جائیں گے ،گزشتہ سال میں پی ایم سی ایم ٹی آئی اور پاکستان نرسنگ کونسل کا قانون پاس ہوا ،میڈیکل ایجوکیشن کی بہترین کیلئے بھیر پور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبے میں ترقی کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں ،نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،صحت کے شعبے میں ہونیوالی اصلاحات کے اثرات 2023 میں نمایاں نظر ئیں گے ،ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر ترین اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔