• news

  معیشت کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے:فرخ حبیب 


  فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کا گٹھ جوڑ آج کل کھل کر سامنے آگیا، الیکشن کمیشن حکومت کیساتھ ملکرالیکشن نہیں کروانا چاہتا، وزیرداخلہ اگر سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتا تو مستعفی ہوجائے۔ انہوں نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، گزشتہ 8 ماہ میں رجیم چینج کے اثرات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، رجیم چینج سے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کا گٹھ جوڑ آج کھل کر سامنے آگیا، پاکستان تباہی موومنٹ کو لانے والے بھی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا  اعظم سواتی کا کیس سننے والا جج تبدیل کردیا جاتا ہے، اعظم سواتی کی ضمانت مسترد ہوئی اور مفروروں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، حکومتی رپورٹس کے مطابق بھی ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے، ہمارے دور میں ملکی گروتھ ریٹ 6 فیصد تک پہنچ گئی تھی، وزیرداخلہ کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن حکومت کیساتھ ملکرالیکشن نہیں کروانا چاہتا۔ رجیم چینج سے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا، عمران خان کے دور میں ملک ترقی کررہا تھا۔ رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں صرف اپنے کیسز معاف کروانے آئے ہیں، معیشت کی تباہی کی ذمہ داری موجود حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن